آرمی چیف کےسامنےپی ٹی آئی کےتمام مسائل اورمطالبات رکھے،بیرسٹرگوہر

0
18

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرنےکہاہےکہ آرمی چیف کےسامنےپی ٹی آئی کےتمام مسائل اور مطالبات رکھے۔
اڈیالہ جیل کےباہرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہرکاکہناتھاکہ میری اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکی ملاقات آرمی چیف سے علیحدگی میں ہوئی، ملاقات میں ملکی استحکام سےمتعلق تمام امورپر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں دوسری جانب سےبھی مثبت جواب ملاہے۔
بیرسٹرگوہر کامزیدکہناتھاکہ آرمی چیف کےسامنےپی ٹی آئی کےتمام مسائل اورمطالبات رکھے،اسٹیبلشمنٹ سےبراہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں،امیدہےصورتحال اب مزیدبہترہوگی۔

Leave a reply