سپریم کورٹ کا41آزادارکان کو15روزکی مہلت کےمعاملےپرالیکشن کمیشن نےاہم ہدایات جاری کردیں۔
ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان کے وابستگی سرٹیفکیٹس اور بیان حلفی کی سخت سکروٹنی کرنےکافیصلہ کیاہے،الیکشن کمیشن نے قانونی ٹیم اور متعلقہ ونگز کو ہدایات جاری کر دیں۔
ذرائع کاکہناہےکہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کےمطابق آزاد ارکان کے بیان حلفی پر دستخط کی سخت سکروٹنی کی جائےآزاد ارکان کے کاغذات نامزدگی پر دستخط اور بیان حلفی کے دستخط سے متعلق سکروٹنی کی جائے،جن آزاد ارکان کے دستخط مطابقت نہ رکھتے ہوں تو ان کا وابستگی فارم قبول نہ کیا جائے ۔
ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن نے 41 آزاد ارکان کے کاغذات نامزدگی فارم منگوا لیے،الیکشن کمیشن سکروٹنی ٹیم آزاد ارکان کے بیان حلفی اور کاغذات نامزدگی پر دستخط سے متعلق رپورٹ کمیشن کو پیش کرے گی۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔