اسلام آباد : اسلام آباد کی سیشن عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو آزادی مارچ کے مقدمے سے بری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں آزادی مارچ کے حوالے سے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی
عدالت نے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنماؤں کی درخواست بریت پرمحفوظ فیصلہ سنادیا، جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان، شیخ رشید، شاہ محمود قریشی کو مقدمے سے بری کر دیا، صداقت عباسی، علی نواز اعوان سمیت دیگر ملزمان بھی بری ہونے والوں میں شامل ہیں۔
رہنماوں کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی، توڑ پھوڑ کی دفعات کےتحت 2022میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی کااحتجاج روکنےکیلئےتاجروں کاعدالت سےرجوع
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔