آسٹریلیانےویسٹ انڈیزکیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکلین سوئپ کرلی

0
11

کرکٹ کےبادیاشاہ آسٹریلیانےویسٹ انڈیزکےخلاف انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی سیریزکلین سوئپ کرلی۔
ویسٹ انڈیزکوہوم سیریزمیں آسٹریلیاکےہاتھوں کلین سوئپ کاسامناکرناپڑا، آسٹریلیانےویسٹ انڈیزسےپانچ ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز5-0 سےاپنےنام کرلی،مہمان ٹیم آسٹریلیانے5ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو3 وکٹ سےہرادیا۔
پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیزکی ٹیم20ویں اوورمیں170رنزبناکرآؤٹ ہوگئی،ویسٹ انڈیزکی جانب سےشمرون ہنمائرنے52اورشرفین ردرخورڈ نے35رنزبنائے۔
جواب میں آسٹریلیانےہدف17اوورزمیں7وکٹ پرپوراکرلیا،آسٹریلیا کے کیمرون گرین32اورمیچل اوون 37رنزکےساتھ نمایاں رہے،ویسٹ انڈیزکےعقیل حسین نے3وکٹیں حاصل کیں۔

Leave a reply