آسٹریلیا میں برفباری کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

0
2

آسٹریلیا میں برفباری کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق شمال مغربی خطے کے کچھ حصوں میں 20 سال بعد سب سے زیادہ برف باری ہوئی ہے، جبکہ ریاست کوئنز لینڈ کے ایک علاقے میں 10 برسوں بعد پہلی بار برف پڑی ہے۔
آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات کے میٹرولوجسٹ کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز کے متعدد علاقوں میں ہفتے کو 16 انچ برف پڑی ، جو 1980 کے وسط کے بعد سب سے زیادہ برف باری ہے۔
ریاست نیوساؤتھ ویلز کی ایمرجنسی سروس کے مطابق کئی علاقوں میں تیز بارش ہوئی اور اب تک ڈیڑھ ہزارسے زائد حادثات رپورٹ ہوئے ہیں، برف میں سیکڑوں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، جبکہ آندھی سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

Leave a reply