آسٹریلین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ:پاکستان نےمیدان مارلیا

0
7

آسٹریلین جونیئراوپن اسکواش چیمپئن شپ کاٹائٹل پاکستان کےاذان علی خان نےجیت لیا۔
13سے17اپریل تک آسٹریلین جونیئراوپن اسکواش چیمپئن شپ کا آسٹریلیا میں  انعقاد  کیاگیا،ٹورنامنٹ میلبرن سپورٹس اینڈایکواٹک سینٹرمیں کھیلاگیاجس میں 11ممالک کے64کھلاڑیوں نےحصہ لیا۔
مقابلے انڈر 11، 13، 15، 17 اور 19 کے عمر گروپس میں ہوئے، 10مختلف کیٹیگریز میں 6مختلف ممالک کے کھلاڑیوں نے ٹائٹل اپنے نام کیے۔
آسٹریلین جونیئراوپن اسکواش چیمپئن شپ کےفائنل میں پاکستان آرمی کےاذان علی خان نےآسٹریلیا کے کھلاڑی کو3-0سےشکست دےکرٹائٹل اپنےنام کیا۔

Leave a reply