آلودگی میں اضافہ:لاہورآج پھردنیاکےآلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبرپر
آلودگی میں کمی نہ آسکی ،لاہورآج پھردنیاکےآلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا ،سموگ کےبادل چھاگئے،مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنےلگیں۔
لاہورمیں فضائی آلودگی میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہےجس کےباعث مختلف بیماریاں جنم لےرہی ہیں،فضائی آلود گی کوکنٹرول کرنےکےلئے حکومت نےشہرکے کچھ علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن بھی لگایاتھا مگرحکومت کاوہ بھی پلان ماحولیاتی آلودگی کوقابوکرنےمیں ناکام رہا۔
مشرق سے مغرب کی طرف ہواؤں کاسلسلہ نہ رک سکا،، لاہور میں سموگ کا سکور 1133 کی اونچی سطح پر پہنچ گیا، راجستھان، جے پور اور دہلی سے آلودہ ہوا لاہور اور مضافات کو مسلسل متاثر کر رہی ہے۔ دوپہر 12 بجے کے قریب ہواؤں کا رخ مغرب سے مشرق کی طرف تبدیل ہونے کا امکان ہے۔
بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں سے پاکستان کے شمالی اضلاع بھی متاثر ہورہےہیں،پنجاب حکومت کی سموگ کی شدت میں کمی لانے کی کوششیں جاری ہے۔
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نےخبردارکرتےہوئےکہاہےکہ شہری اور دکاندار رضاکارانہ طور پر اس ماحولیاتی ایمرجنسی میں ساتھ دیں، ورنہ حکومت مکمل لاک ڈاؤن پر مجبور ہو جائے گی، ریستوران اپنے طور پر گاڑیوں کی آمد اور پیدل آمد و رفت کو منظم بنائیں ورنہ صورتحال مزید خراب ہو جائے گی، گرین لاک ڈاؤن، سڑکوں اور راستوں پر پانی کے چھڑکاؤ، تعمیرات پر پابندی کے احکامات پر سخت عمل درآمد بھی جاری ہے۔
مریم اورنگزیب نےشہریوں سےاپیل کی کہ سموگ کی شدت میں احتیاط ہی سب سے بڑا بچاؤ ہے، ماسک لازمی پہنیں، گھروں سے باہر مت نکلیں۔شہری سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ہر شہری اور ہر ادارےکو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکاآج غیرملکی دورےپرروانہ ہونگی
نومبر 6, 2024وزیراعظم کی ٹرمپ کوامریکی صدرمنتخب ہونےپرمبارکباد
نومبر 6, 2024آلودگی کےاعتبارسےلاہورآج بھی سرفہرست
نومبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے آکسفورڈ پریس کے وفد کی ملاقات
اپریل 17, 2024 -
سات سال بعد طلبا و طالبات کیلئے بڑی خوشخبری
مئی 11, 2024 -
مخصوص نشستوں کامعاملہ:پی ٹی آئی کاسپریم کورٹ سےرجوع
ستمبر 21, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔