آلودہ ترین شہروں میں لاہورآج بھی پہلےنمبرپر

0
23

آلودگی کاراج برقرار، دنیاکےآلودہ ترین شہروں میں لاہورآج بھی پہلے نمبر پر موجودہے۔
لاہورمیں فضائی آلودگی میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہےجس کےباعث یہاں پراسموگ کےڈھیرےموجودہیں جس کی وجہ سےآنکھوں ،گلےاورسانس کی بیماریروں میں اضافہ ہوتاجارہاہے۔
لاہور میں اسموگ کے تدارک کے لیے ٹریفک پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات نہ کرنے والی ٹریکٹر ٹرالیوں کا شہر میں داخلہ بند کردیا۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بھی بند کردیا ہے۔رواں ماہ کے دوران دھواں چھوڑنے والی 780 گاڑیوں کو تحویل میں لیا گیا۔

Leave a reply