آوٹ سورس بیشتر سکولوں میں سنگل ٹیچر ہونے کا انکشاف

0
68

شعبہ تعلیم سے اہم خبر، آوٹ سورس بیشتر سکولوں میں سنگل ٹیچر ہونے کا انکشاف ، پیف کے تحت 2 فیززمیں اب تک 10 ہزار سکولز انفرادی یا این جی اوز کےحوالے کئے جاچکے ہیں۔
فیز ون میں 5689 سکولوں کو آؤٹ سورس کیا گیا تھا۔ اب آوٹ سورس سکولوں میں اساتذہ کی شارٹیج کو پورا کرنا متعلقہ انتظامیہ کے ذمہ ہوگا، پیف حکام نے ٹھیکے پر دیئے جانے والے سکولوں کی انتظامیہ کو پابند کردیا۔
پیف حکام کے مطابق پیف حکام کو سکولوں میں صرف ایک ٹیچر ہونے کی شکایات موصول ہوئی تھیں ، تمام سکولوں میں فوری طور پر دو یا دو سے زائد اساتذہ کی ریکروٹمنٹ کی جائے۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے سکولوں کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔

Leave a reply