
بھارت کےجنگی جنون کےجواب میں پاکستان نے’’آپریشن بنیان مرصوص ‘‘ کا آغاز کر دیا پاک فوج نے متعدداہداف کونشانہ بناتے ہوئے دشمن کے غرور کو خاک میں ملادیا۔
سیکیورٹی ذرائع کےمطابق بھارتی جارحیت اوراشتعال انگیزی کےجواب میں پاکستان کی مؤثرجوابی کارروائی جاری ہے،جس کےنتیجےمیں پاک فوج دشمن کے عزائم کوخاک میں ملانےمیں کامیاب ہوگئی ہے،پاکستان کی جانب سے متعدد اہداف کونشانہ بنایاجارہاہے۔
پاکستان نےبھارت کےخلاف بھرپورجوابی کارروائی کرتےہوئے متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے مامون ایئرفیلڈز، پٹھان کوٹ، ادھم پور ایئربیس، سرسہ، سورت گڑھ، برنالہ، بھٹنڈا اور سسرام کونشانہ بنایاجبکہ جموں، اکھنور، آدم پور، ہلوارا ،براہموس سٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کوٹارگٹ کرکے تباہ کردیا گیا ۔
آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ جس کا مطلب ’’سیسہ پلائی دیوار‘‘ کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، آپریشن کے دوران بھارتی علاقے بیاس میں براہموس میزائل کا ڈپو تباہ کردیا گیا، ادھم پور ایئر بیس اور پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا، ادھم پور ایئر بیس کو 3 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے آدم پور ایئر فیلڈ کو بھی نیست و نابود کر دیا گیا ہے، آدم پور ایئر فیلڈ سے پاکستان، امرتسر اور افغانستان پر میزائل داغے گئے تھے، بھارتی آرٹلری گن پوزیشن دہر نگیاری کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کے جی ٹاپ اور سپلائی ڈپو اڑی کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے، بھارتی میڈیا نے سرسہ ایئرفیلڈ کی تباہی کی تصدیق کی ہے، بھارتی پنجاب کے علاقے بھٹنڈہ سے پاکستان پر حملہ کرنے والے بھٹنڈا ایئرفیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کی جوابی کارروائی میں ہلوارا، مامون، اکھنور اور جموں ایئر فیلڈز کو بھی مکمل تباہ کر دیا گیا ہے۔
ادھر سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈز کو ناکارہ کر دیا گیا جس کے باعث ہندوستان پر اندھیرا چھا گیا۔
فتح 1 میزائل دشمن پر قہر ڈھانے لگا:
سکیورٹی ذرائع کے مطابق جہاں سے پاکستان کےمعصوم شہریوں اور مساجد پر حملے کئےگئے،فتح ون میزائل کےذریعےان جگہوں کوٹارگٹ کیاجارہاہے، بھارت کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی جارہی ہیں، فتح 1 میزائل سسٹم کے ذریعے کئی ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے، دشمن کےبھاری نقصان کی اطلاعات آ رہی ہیں۔
دوسری جانب پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے نوشہرہ میں پاکستان میں دہشت گردی کرانے والا بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز تباہ کر دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہی برنالہ ایئر فیلڈ کو بھی اڑا دیا گیا ہے، بھمبر گلی میں بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی جوابی کارروائی کا نشانہ بن گیا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان کی بھرپورجوابی کارروائی سےبزدل دشمن کی توپےخاموش ہوگئی ہیں، متعدد بھارتی پوسٹس کو تباہ کر دیا گیا، ربتانوالی پوسٹ، ڈنہ پوسٹ، خواجہ بھیک کمپلیکس اور رنگ کنٹوئر پوسٹ مکمل تباہ کر دی گئیں۔
واضح رہےکہ بھارت نےایک بارپھررات کی تاریکی میں گزشتہ رات پاکستان میں3 ایئر بیسز پر میزائل داغے تھے، جس کے دوران نورخان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا گیا تھا، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے تھے۔جس کےجواب میں پاکستان نےفجرکےوقت دن کے اوجالےمیں جوابی کارروائی کاآغازکیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بھارتی اداکارہ کنگنا کو پارٹی( بی جے پی) کا ٹکٹ مل گیا
مارچ 25, 2024 -
سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکی کمی
اکتوبر 9, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔