آپریشن سندورمیں شکست،بھارت عالمی سطح پرتنہائی کاشکار،دی وائیرکاتجزیہ

دی وائیرکےتجزیےمیں کہاگیاکہ آپریشن سندورکی ناکامی اوربھارتی وزیراعظم مودی کی سفارتی نااہلی کےنتیجےمیں بھارت عالمی سطح پرتنہاہوگیا۔
دی وائیر کےمطابق مودی کی ملٹی الائنس حکمت عملی ناکام ہوگئی،جس کی وجہ سےحالیہ پاک بھارت جنگ میں کسی ملک نےبھی بھارت کاساتھ نہ دیا،جبکہ چین نےآپریشن ’’بنیان مرصوص ‘‘میں پاکستان کی کھل کےحمایت کی،چین نے پاکستان کوفضائی دفاع اورسیٹلائٹ تصاویرفراہم کرنےمیں مددکی۔
دی وائیرکےتجزیے میں کہاگیاکہ سندھ طاس معاہدےکی خلاف ورزی کے اشارےپرچین نےبراہمپتراکاپانی روکنےکاعندیہ دیا،اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں بھی بھارت کی کوششیں بری طرح ناکام ہوئیں،یواین کی پریس ریلیزمیں حملہ آوردہشت گردگروپ یاپاکستان کاذکرتک شامل نہ کیاگیا،بھارت کی فوجی برتری کادعویٰ دنیاکوقائل نہ کرسکا،میدان میں پاکستان بازی لےگیا۔
دی وائیر کےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی مداخلت نےبھارتی میڈیاکی جنگی جنونیت پرمبنی بیانیے کوخاک میں ملادیا،ٹرمپ نےمسئلہ کشمیرکوعالمی فورم پر اٹھا کر پاکستان کےمؤقف کوتقویت دی،ٹرمپ کی مداخلت نےبھارت کی عالمی طاقت بننےکی امیدوں پرپانی پھیردیا،ٹرمپ اورسینٹرل کمانڈکےسربراہ جنرل کیوریلا نےپاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف کی،فیلڈمارشل عاصم منیرکوواشنگٹن میں عسکری اورحکمت عملی کی مضبوط شراکت داری کےلئےمدعوکیاگیا۔
برازیل کا غیر ملکی طلبا کیلئےسکالرشپ کا اعلان
اکتوبر 11, 2025امن کانوبیل انعام وینزویلاکی ماریہ کورینہ کےنام
اکتوبر 10, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
رواں سال کتنے سیاح گلگت بلتستان کا رخ کریں گے؟
جون 5, 2024 -
آئندہ سال ریلیز ہونیوالے 8 نئے ایموجیز سامنے آ گئے
ستمبر 19, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔