آپ نےوعدہ کرناہےملک کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھاؤگے،وزیراعلیٰ مریم نواز

0
19

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ آپ نےوعدہ کرناہےکبھی ملک کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھاؤگے۔
لاہورمیں جشن سٹیم کی تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ آپ سب بچوں کومبارک ہو،آپ کی فیملی اوروالدین کوبھی مبارک ہو،طلبہ کےتمام سٹالزکامعائنہ کیابےحدخوشی ہوئی ،آپ میں اتنی صلاحیت ہےکہ پوری دنیافتح کرسکتےہو،میں ان تمام بچوں کولیپ ٹاپ دوں گی،وعدہ ہےجب تک وزیراعلیٰ ہوں ہرروزآپ کی بہتری کےلئےکام کروں گی۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ میرےپاس جتنےوسائل ہیں آپ پرنچھاورکروں گی، پورےدل سےکوشش کروں گی کہ بچوں کےخواب پورےہوں،صوبے کےسکولوں کی تعمیرنوبھی کریں گے،شہبازشریف نے2008میں آئی ٹی لیب بنائی تھی،ان آئی ٹی لیب کوبھی اپ گریڈکرنےکی کوشش کررہی ہوں،سائنس لیبس کوبھی اپ گریڈکرنےکی کوشش کررہےہیں،راناسکندرکوکہاہےکہ بچوں کےلئےانگلش کی کلاسزشروع کی جائیں۔
مریم نوازکاکہناتھاکہ میری والدہ جب دنیاسےگئیں تومیں جیل میں تھی لیکن روئی نہیں ،آپ نےوعدہ کرناہےکبھی ملک کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھاؤگے،آپ لوگوں نےکسی کاایندھن نہیں بنناہے،گالم گلوچ،عزتیں اچھالنےکی ترغیب دیتےتھےخود4سال ایک دھیلےکاکام نہیں کیا،اگرکوئی سیاسی مقصدکےلئے کہےآگ لگادوتووہ آپ کادوست نہیں ہوسکتا،وزیراعلیٰ کےپی نےمجھ پرذاتی حملہ کیا،کےپی کےبچےمجھےاپروچ کررہےکہ ہمیں بھی سکالرشپ اورلیپ ٹاپ دو،آپ سےکوئی کہےجلادو،گرادو،پٹرول بم ماردوتووہ آپ کادشمن ہے۔

Leave a reply