آپ ہم سےغیرآئینی کام کیوں کراناچاہتےہیں،جسٹس جمال مندوخیل

0
19

سنی اتحادکونسل کوپارلیمانی جماعت قراردینےکےکیس میں جسٹس جمال مندوخیل نےر یمارکس دئیے کہ آپ ہم سےغیرآئینی کام کیوں کراناچاہتےہیں۔
سنی اتحادکونسل کوپارلیمانی جماعت قراردینےکےخلاف درخواست پرسماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں7رکنی آئینی بینچ نے کی۔
درخواست گزارمولوی اقبال حیدرنےکہاکہ میری جانب سےدرخواست بروقت دائرکی گئی تھی،اب اس مقدمےکانظرثانی کیس زیرالتواہے،چاہتاہوں کسی مقدمےمیں اس معاملےکودیکھاجائے۔
جسٹس جمال مندوخیل نےریمارکس دئیےکہ آپ ہم سےغیرآئینی کام کیوں کراناچاہتےہیں۔امیدواران کی مرضی ہےسیاسی جماعت میں شامل ہوں یانہ ہوں۔
جسٹس امین الدین نےریمارکس دئیےکہ مولوی اقبال صاحب آپ پھراسی طرف جارہےہیں جس وجہ سےپابندی لگی۔

Leave a reply