ئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا معاملہ

0
53

پاکستان ٹوڈے: حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے ابھی تک شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین بنوانے کیلئے حکومت سے رابطہ نہیں کیا، حکومت کی حمایت کے بغیر شیخ وقاص اکرم چیئرمین پی اے سی نہیں بن سکتے،پی اے سی میں اپوزیشن کے صرف 5 اراکین ہیں۔

ذرائع اسمبلی کا کہنا ہے کہ چیئرمین کا انتخاب جیتنے کیلئے15 ووٹ درکار ہونگے یا پھر بلا مقابلہ منتخب ہونا ہوگا،چیئرمین پی اے سی سمیت ہر کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب بذریعہ الیکشن ہونا ہے، ابھی تک چیئرمین پی اے سی کےلیے ہمیں حکومت یا اپوزیشن نے باضابطہ نام نہیں دئیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف بھی چیئرمین پی اے سی کی مضبوط امیدوار ہیں، اپوزیشن سے مذاکرات کامیاب نہ ہوئےتو یہ اہم عہدہ پیپلز پارٹی کو مل سکتا ہے،پیپلز پارٹی کی طرف سے سید خورشید شاہ اور نوید قمر چیئرمین پی اے سی کے متوقع امیدوار ہیں۔

Leave a reply