ابھیشیک نےایشوریاسےراہیں جدا کرلیں؟

0
27

بالی ووڈ میں بگ بی کےنام سےپہچان رکھنےوالےامیتاب بچن کےبیٹےابھیشیک بچن نےطلاق سےمتعلق پوسٹ لائک کرکےمداحوں کو حیرت میں مبتلاکردیا۔
گزشتہ ایک سال سےبھارتی میڈیاپرخبروں کی زینت بنےوالی جوڑی ابھیشیک بچن اورایشوریارائےکےبارےمیں افواہیں تھی کہ دونوں میں علیحدگی ہوگئی ہےمگراس بات پردونوں جانب سےکوئی تصدیق یاتردید نہیں کرتاتھا۔اس کےعلاوہ دونوں کسی بھی تقریب میں ایک ساتھ شرکت نہیں کرتےتھے۔
جس تقریب میں بچن فیملی شرکت کرتی ہے تو وہاں ابھیشیک بچن اپنی اہلیہ ایشوریا رائے اور بیٹی آرادھیا کے بجائے اپنے والدین کے ہمراہ انٹری دیتے تھے۔
اس کااندازہ اس بات سےبھی لگایاجاسکتاہےکہ حال ہی میں بھارتی بزنس مین میکش امبانی کےبیٹےکی شادی کی تقریب میں بھی دونوں ایک ساتھ نظرنہیں آئےجب بچن فیملی کی انٹری ہوئی توایشوریارائےاوربیٹی ساتھ میں نہیں تھیں۔بلکہ تقریب کےدوران جب فیملی فوٹوز بنوائی جار رہی تھیں تو اُس دوران بھی ایشوریا رائے اور اُن کی بیٹی بچن خاندان کی فیملی فوٹوز کا حصہ نہیں بنیں بلکہ اداکارہ نے ریڈ کارپٹ پر اپنی بیٹی کے ہمراہ فوٹو شوٹ کروایا۔

تاہم اس تقریب کی کچھ ایسی تصاویر بھی سامنے آئیں جن میں ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کو ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے گفتگو کرتے ہوئے دکھایا گیا، ان تصاویر کے بعد دونوں کے درمیان طلاق کی خبریں دم توڑ گئی تھیں لیکن اب ابھیشیک کے نئے قدم نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک بچن نے بھارتی خاتون صحافی حنا کھنڈیوال کےفوٹواینڈویڈیوایپ انسٹاگرام پر طلاق کےحوالےسے لکھےگئے آرٹیکل پر اداکارنے لائک کیا ہےتو مداح ایک مرتبہ پھرسےحیرت میں مبتلاہوگئے۔
واضح رہےکہ بالی ووڈکی معروف جوڑی نے2007میں شادی کی تھی ان کی ایک بیٹی بھی ہےجس کی پیدائش 2011میں ہوئی تھی۔

Leave a reply