
اب تک کا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل چیٹ جی پی ٹی متعارف، اوپن اے آئی نے اپنا اب تک کا سب سے طاقتور آرٹی فیشل انٹیلی جنس ماڈل جی پی ٹی 4.5 متعارف کرا دیا۔
اس نئے ماڈل کو ہر طرح کے کاموں میں مدد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔یہ نیا اے آئی ماڈل چیٹ جی پی ٹی پر دستیاب ہے مگر اسے استعمال کرنے کے لیے پرو سبسکرائبر بننا ہوگا یا یوں کہہ لیں کہ ماہانہ 200 ڈالرز فیس ادا کرنا ہوگی۔
کمپنی کے مطابق یہ نیا ماڈل ابھی ریسرچ پریویو کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے، یعنی ابھی اس پر کام مکمل نہیں ہوا۔اوپن اے آئی کو توقع ہے کہ صارفین کی جانب سے نئے ماڈل میں موجود خامیوں یا بگ کو ڈھونڈنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ابتدائی صارفین نے جی پی ٹی 4.5 کو زیادہ بہتر اور جذباتی ذہانت سے لیس قرار دیا ہے۔جی پی ٹی 4.5 کو کسی انکوائری کے تناظر کو سمجھنے کے لیے ماضی کے ماڈلز سے زیادہ بہتر قرار دیا گیا ہے، جو سماجی اشاروں کو بھی شناخت کرسکے گا۔
درحقیقت کمپنی کے مطابق صارفین کو اس سے بات کرتے ہوئے محسوس ہوگا کہ وہ کسی حقیقی فرد سے بات کر رہے ہیں۔
اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ یہ پہلا اے آئی ماڈل ہے، جسے استعمال کرتے ہوئے محسوس ہوتا ہے کہ ہم کسی فرد سے بات کر رہے ہیں۔ان کے بقول بہت جلد جی پی ٹی 4.5 کو چیٹ جی پی ٹی پلس صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔
کمپنی نے اعتراف کیا کہ ابھی بھی اے آئی ماڈل خود سوچنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، مگر وہ اشاروں کو سمجھنے میں زیادہ بہتر ہو گا۔
دنیا کا سب سے پتلا سمارٹ فون کن فیچرز سے لیس ہوگا؟
مارچ 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
راولپنڈی میں بارش کے بعث دو میچز متاثر ہونے کا خدشہ
مارچ 1, 2024 -
گلو کار علی ظفرنے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں
مئی 18, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔