احتجاجی تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں ، اس قیصر
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عمر ایوب ہمارے وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں اسد قیصر نےعمران خان سے ملاقات کی، جس میں عمران خان نےانہیں سیاسی جماعتوں سے مشاوت کا ٹاسک سونپ دیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اسدقیصر سےکہا تمام فیصلے سیاسی قیادت کی مشاورت سے ہوں گے، بانی پی ٹی آئی نے اسد قیصر سےکہا کہ سیاسی قیادت حکومت سازی کی تیاری کرے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ عمر ایوب ہمارے وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے، مجھے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والی جماعتوں سے رابطہ کریں گے، جے یو آئی، اے این پی، جماعت اسلامی اور قوم پرست جماعتیں سب سے بات کریں گے۔ اسد قیصرکا کہنا تھا کہ الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی، ایسی دھاندلی زدہ حکومت کو کوئی تسلیم نہیں کرےگا، ہم اسمبلی میں بیٹھیں گے اور قانونی جنگ بھی لڑیں گے ، ایک دو روز میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلائیں گے۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ہم اسمبلی میں احتجاجاً جائیں گے اور عوام کے سامنے بھی مؤقف پیش کریں گے، یہاں سے نکل کر جماعت اسلامی، جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، بانی پی ٹی آئی جو فیصلہ کرتے ہیں ہم من و عن عمل کرتے ہیں۔یاد رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 92 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں میں مسلم لیگ ن 79 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پینٹاگون میں بڑےعہدوں پراکھاڑپچھاڑکیلئے لسٹیں بنانےکاآغاز
نومبر 14, 2024 -
وزیراعلیٰ مریم نوازکل ارشدندیم کےگھرجائیں گی
اگست 12, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔