احتجاج پراکسانےکےکیس میں بانی پی ٹی آئی کا5روزہ جسمانی ریمانڈمنظور

0
23

28ستمبرکواحتجاج پراکسانےکےکیس میں بانی تحریک انصاف عمران خان کا5روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیاگیا۔
راولپنڈی کی انسداددہشتگردی کی عدالت کےجج نےاڈیالہ جیل میں بانی تحریک انصاف عمران خان کےخلاف28ستمبر کو راولپنڈی میں احتجاج پر اکسانے کے کیس کی سماعت کی ۔عمران خان کےوکیل بیرسٹرسلمان صفدراورحکومتی پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئےاوردلائل دیے۔
دوران سماعت سپیشل پراسیکیوٹرنےعمران خان کے15روزہ جسمانی ریمانڈکی استدعاکی اورکہاکہ عمران خان کی کال پردفعہ144کے نفاذ کے باوجود مظاہرین نے سرکاری املاک پر حملے کیے، انہوں نے 28 ستمبر کے احتجاج کی منصوبہ بندی اڈیالہ جیل میں کی اور وہیں سے کال دی تھی۔
عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ڈیڑھ سال سے اڈیالہ جیل میں قید تنہائی میں ہیں، وہ جیل میں رہ کر کیسے اتنی بڑی منصوبہ بندی کرسکتے ہیں؟ یہ مقدمہ سیاسی انتقامی کارروائی ہے اور درج متن مفروضوں پر مبنی ہے۔
بعد ازاں عدالت نے پراسیکیوٹر کی جانب سے 15 دن کے ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 26 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ عمران خان سےجیل کے اندر ہی تفتیش کی جائے۔

Leave a reply