احتجاج کیس،علی امین گنڈاپورکااشتہاری کااسٹٹیس برقرار

0
6

اکتوبر2022احتجاج کیس میں عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کےخلاف اشتہاری کااسٹٹیس برقراررکھا۔
اسلام آبادکی انسداددہشتگردی عدالت کےجج طاہرعباس سپرانےوزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور کی اکتوبر2022 میں احتجاج کیس کی سماعت کی،وکیل ظہورالحسن عدالت میں پیش ہوئےجبکہ علی امین گنڈاپور عدالت پیش نہ ہوئے۔
وکیل ظہورالحسن نےدلائل دیتےہوئےکہاکہ وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپورآج پیش نہیں ہوسکتے،میں دس جولائی کوہرصورت پیش کردوں گا۔
جج طاہرعباس سپرنےریمارکس دئیےکہ ملزم کاسیکشن97کےتحت اشتہارجاری ہوااورجب تک عدالت نہیں آتےاشتہارکینسل نہیں ہوسکتا،اس کےساتھ قبل ازگرفتاری ضمانت بھی کراناچاہیےلیکن لاہورہائیکورٹ کی ججمنٹ آگئی ہے،ریلیف لینےکےلئےعلی امین کوعدالت میں پیش ہوناپڑےگا،پشاورہائیکورٹ کاحکم موجود ہےمیں نیاحکم نامہ کیسےجاری کروں۔
وکیل ظہورالحسن نےکہاکہ مجھےآپ کےوارنٹ کی فکرہے،اسکومعطل کردیں،علی امین پیش ہوجائیں گے
عدالت نےکہاکہ وہ تواس وقت کااشتہارتھاجب وہ سپریم کورٹ انصاف لینے گئے ،آپ ریلیف مانگتےہیں لیکن اس کےلئےعدالتوں کابھی احترام کریں۔
وکیل صفائی نےکہاکہ اتنےزیادہ مقدمات ہیں،کس کس کی عدالت میں پیش ہوں۔
جج طاہرعباس سپرانےکہاکہ علی امین کےآنےتک میں وارنٹ یااشتہارکینسل نہیں کرسکتا،پولیس پاکستان کےہرہائیکورٹ کےحکم کی تعمیل کرےگی،میں نہ تووارنٹ اورنہ ہی اشتہارختم کررہاہوں ،میں نےپولیس کوحکم دےدیاہےکہ اگرہائیکورٹ کاحکم ملاتواس پرعملدرآمدکرے۔
علی امین گنڈاپورکےوکیل نےکہاکہ میں ابھی آئی جی اسلام آبادکوپشاورہائیکورٹ کافیصلہ پہنچادیتاہوں۔
عدالت نےوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکااشتہاری کااسٹٹیس برقرار رکھتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت 10جولائی تک ملتوی کردی۔

Leave a reply