احتجاج کی اجازت نہ ملنےپرپی ٹی آئی کاعدالت سےرجوع

0
78

تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے اور احتجاج کی اجازت نہ دینے پرپی ٹی آئی نےعدالت سےرجوع کرلیا۔
پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مسعود مغل نے توہین عدالت کی درخواستیں دائر کیں۔درخواستوں میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کوفریق بنایاگیا۔
در خواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ عدالتی حکم کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے درخواست پر فیصلہ نہیں کیا۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد جلسے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پی ٹی آئی کو مشاورت کا حکم دیا تھا۔جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے آج احتجاج کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر کو فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

Leave a reply