احتجاج کی اجازت نہ ملنےکامعاملہ:عدالت کافریقین سےجواب طلب

0
40

تحریک انصاف کی احتجاج کی اجازت کی درخواست پرعدالت نےفریقین کونوٹس جاری کرتےہوئےجواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی ۔عدالت نے سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا۔
اسٹیٹ کونسل نےعدالت میں بیان دیاکہ عدالتی نوٹس موصول ہی نہیں ہوئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر د ی ۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی موسمِ گرما کی تعطیلات کے باعث دستیاب بنچ سماعت کریگا۔

Leave a reply