احتجاج کی راہ میں حائل رکاوٹوں کوہٹانےکیلئےپورابندوبست کیاگیاہے، بیرسٹر سیف

مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹرڈاکٹرسیف نےکہاہےکہ 24نومبرکےاحتجاج کی راہ میں حائل رکاوٹوں کوہٹانےکےلئےپورابندوبست کیاگیاہے۔
مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹرڈاکٹرسیف کاکہناتھاکہ جعلی حکومت رکاوٹیں کھڑی کرنے کی حماقت نہ کرے، پہلے بھی رکاوٹیں عبور کرکے اسلام آباد پہنچے، اس بار بھی پہنچیں گے، کنٹینرز عوام کے جوش و جذبے کے سامنے ریت کی دیواریں ثابت ہوں گے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کامزیدکہناتھاکہ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں خیبر پختونخوا کا قافلہ اسلام آباد پہنچے گا، اس بار خیبر پختونخوا کے نوجوانوں نے عمران خان کو نکالنے کا مکمل تہیہ کررکھا ہے، اس بار مطالبات کی منظوری تک واپسی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، عمران خان اور تمام سیاسی قیدیوں کو نکال کر مینڈیٹ کو واپس کرنا ہوگا۔
طلباکیلئے خوشخبری:تمام سٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان
فروری 16, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
انٹرنیٹ سست روی کامسئلہ:عدالت کااظہاربرہمی
اگست 26, 2024 -
ڈاکوؤں کےسامنےپولیس ناکام:24گھنٹوں میں وارداتوں کےانبار
جولائی 31, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














