وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑنےکہاہےکہ جوبھی اسلام آباد احتجاج کی غرض سے آئے گا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑکاکہناتھاکہ جب سٹاک مارکیٹ اوپر جاتی ہے اس کا مطلب ہے ملک میں کاروبار ہورہا ہے، مہنگائی پچھلے سال 32 فیصد جبکہ رواں سال 6.9 فیصد پر آ چکی ہے، پہلی سہ ماہی میں 8.8 ارب ڈالر کی ترسیلات پاکستان آئیں، شرح سود کمی سے معیشت بہتر ہو رہی ہے۔
عطاتارڑ کامزیدکہناتھاکہ پاکستان میں مختلف ممالک سے سرمایہ کاری آرہی ہے معیشت ترقی کر رہی ہے، جب بھی کوئی دوست ملک پاکستان سے تعاون بڑھانا چاہتا ہے تو اسی تاریخ پر احتجاج کی کال دے دی جاتی ہے، چین کے صدر کے دورے کے موقع پر احتجاج اور دھرنا دیا گیا، بیلاروس پاکستان کا بہترین دوست ہے، بیلاروس اور پاکستان مل کر پاکستان میں ٹریکٹر مینوفیکچر کرنا چاہ رہے ہیں۔
اُن کاکہناتھاکہ محسن نقوی نے صرف ایک بار ان کو بتانا تھا کہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں، جو قانون ہاتھ میں لے گا وہ گرفتار ہوگا، جو اسلام آباد احتجاج کی غرض سے آئے گا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کرم جائیں اور لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں۔ اپنے صوبے پر توجہ دیں، وہاں روز لاشیں گر رہی ہیں، کے پی میں امن پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کاکہناتھاکہ بشریٰ بی بی بہت زیادہ پڑھی لکھی عورت نہیں ہیں، بشریٰ بی بی کو انٹرنیشنل افیئرز کے سپیلنگ بھی نہیں آتے ہوں گے، عوام بھی اب ان کے عزائم دیکھ چکے ہیں، باہر جو نکلے گا گرفتار ہوگا۔
راناثنااللہ نےپی ٹی آئی کومذاکرات کی ڈیڈلائن دیدی
جنوری 31, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ضمنی انتخابات کی سرگرمیاں جاری
اپریل 25, 2024 -
امریکی صدر کورونا میں مبتلا ہوگئے
جولائی 18, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔