احتجاج کی قیادت کرنےپروزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکی نااہلی کے لئے عدالت میں درخواست دائرکردی گئی۔
درخواست ایڈووکیٹ عزیز الدین کاکا خیل کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی، درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، گورنر اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایاگیاکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورنےجلوسوں کے لئے سرکاری وسائل استعمال کیے، وزیراعلیٰ کے منصب پر فائز ہو کر سرکاری وسائل سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیے جا سکتے۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی۔
درخواست میں مزیدکہاگیاکہ علی امین گنڈا پور نے لشکر کے ساتھ وفاقی حکومت پر چڑھائی کی جو تشویش ناک ہے۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو آرٹیکل 62 کے تحت نااہل کیا جائے، درخواست میں وزیراعلیٰ کو کام سے روکنے کے لیے حکم امتناع کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
فضل الرحمان نے الیکشن کے انتخابی نتائج مسترد کردیے
فروری 15, 2024 -
وکیل سلمان صفدر کی میڈیا سے گفتگو
مارچ 26, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔