احتجاج کی کال:پی ٹی آئی کی پشاورمیں بڑی بیٹھک

0
24

احتجاج کی کال کےحوالےسےتحریک انصاف کی پشاورمیں بڑی بیٹھک ہوئی۔
بانی تحریک انصاف عمران خان کی 24نومبرکےاحتجاج کی کال کےلئے حکمت عملی پر مشاورت کےلئے چیئرمین بیرسٹرگوہرکی زیرصدارت پشاورمیں اجلاس منعقدہوا۔
اجلاس میں تحریک انصاف کےسینٹرل پنجاب کے صدر اور جنرل سیکرٹری کو تبدیل کردیا گیا،احمد چٹھہ کو صدر سینٹرل پنجاب مقرر کردیا گیا،بلال اعجاز کو جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب مقرر کردیا گیا۔
اجلاس میں بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخو علی امین گنڈاپور شریک ہوئے۔ سلمان اکرم راجہ اور حماد اظہر بھی شریک ہوئے۔تحریک انصاف پنجاب اور لاہور کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز بھی شریک ہوئے۔بشریٰ بی بی نے اجلاس سے خطاب کیا۔
بشریٰ بی بی نے24نومبرکوہرصورت احتجاج کی ہدایت کی۔انہوں نے لاہور اور پنجاب کی قیادت کو بڑی تعداد میں کارکنان کو نکالنے کا ٹاسک دیدیا۔
اجلاس سےخطاب کرتےہوئےبشریٰ بی بی کاکہناتھاکہ بانی کاپیغام ہےکہ 24نومبرکوتیاری کےساتھ نکلناہے،خدشہ ہے24 نومبرسے پہلے مجھے گرفتار کرلیا جائیگا،میراسیاست میں آنےکاکوئی ارادہ نہیں،میں صرف بانی کاپیغام پہنچانےآئی ہوں۔
ذرائع کےمطابق بشری بی بی کےخطاب کےوقت تمام شرکاکوموبائل فون بندکرنےکی ہدایت کی گئی۔
ذرائع کاکہناہےکہ بشریٰ بی بی نے پردے کے پیچھے کھڑے ہوکر پیغام دیا اور واپس چلی گئیں۔
ذرائع کےمطابق پنجاب کے صدر حماد اظہر نے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو ذمہ داریاں دیں ،پنجاب سے ہر رکن قومی اسمبلی 10 ہزار جبکہ ایم پی اے کو5 ہزار کارکن احتجاج میں لانے کا کہا گیا ہے ،ہر حلقے سے ایم این اے اور ایم پی اے اپنے قافلے کو لیڈ کرے گا ،ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز اپنے قافلوں کی ویڈیوز بنا کر پارٹی قیادت کو بھجوانے کے پابند ہوں گے۔

Leave a reply