احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کرگئے، اہلِ خانہ نے وجہ بتا دی

پاکستان کے ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ نے پیر کی صبح اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کو یہ افسوسناک اطلاع دی کہ ان کے چھوٹے بھائی، عمر شاہ انتقال کر گئے ہیں۔
اہلِ خانہ کے مطابق عمر شاہ کی طبیعت بالکل ٹھیک تھی، لیکن رات کو اچانک طبیعت خراب ہوئی اور انہیں قے کی شکایت ہوئی۔ اس دوران قے کے باعث کوئی چیز سانس کی نالی میں چلی گئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بدقسمتی سے وہ فجر کے وقت انتقال کر گئے۔
عمر شاہ، احمد شاہ کے ہمراہ مختلف نجی ٹی وی چینلز کی رمضان نشریات میں بھی شرکت کرتے رہے تھے اور سوشل میڈیا پر ان کی معصوم ادائیں شائقین کو بہت پسند آتی تھیں۔
اس دلخراش واقعے پر مداحوں کی بڑی تعداد نے احمد شاہ اور ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے، اور عمر شاہ کے لیے دعائے مغفرت کی جا رہی ہے۔
عمرشاہ کی نمازجنازاداکردی گئی جس میں بڑی تعدادمیں لوگوں نےشرکت کی،مرحوم کوآبائی علاقےمیں سپردخاک کردیاگیا۔















