تجارتی خسارےمیں اضافہ،ادارہ شماریات نےاعدادوشمارجاری کردئیے

0
3

تجارتی خسارےمیں اضافہ،ادارہ شماریات نے جولائی 2025 کے تجارتی اعدادوشمارجاری کردیئے۔

نئےمالی سال کےپہلے ہی مہینے تجارتی خسارے میں بڑا اضافہ ہونےسےرواں مالی سال کے پہلے ماہ برآمدات اور درآمدات میں بھی اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
ادارہ شماریات کےجاری کردہ اعدادوشمارکےمطابق جولائی میں تجارتی خسارہ سالانہ بنیادوں پر44.16 فیصد بڑھ گیا،گزشتہ ماہ تجارتی خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر16.2 فیصد اضافہ ہوا، جولائی میں تجارتی خسارہ 2 ارب 75 کروڑ20 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہاگیاکہ برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر16.91 فیصد کا اضافہ ہوا،برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 8.88 فیصد اضافہ ہوا،جولائی 2025 میں برآمدات 2 ارب 69 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہیں،گزشتہ ماہ سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں29.25 فیصد کا اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ جولائی میں ماہانہ بنیادوں پر امپورٹس میں 12.37 فیصد کا اضافہ ہوا، جولائی 2025 میں درآمدات کا حجم 5 ارب 44 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہا۔

Leave a reply