اداکارہ ایمن خان کےہاں ننھی پری کی آمد

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ ایمن خان اوراداکارمنیب بٹ کےہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارمنیب بٹ اوراداکارہ ایمن خان کےہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے،جس کےبعددونوں کےمداح اور شوبز شخصیات اس خوشی کےموقع پردونوں کو مبارکبادیں دے رہےہیں۔
اداکارمنیب بٹ نےفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنےآفیشل اکاؤنٹ پرایک پوسٹ شیئرکی جوجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔
اداکار کے مطابق بچی کی پیدائش 26 اگست کو ہوئی جس کا نام انہوں نے نیمل منیب رکھا ہے۔
واضح رہےکہ اداکارہ ایمن خان اوراداکار منیب بٹ کی نومبر 2018 میں شادی ہوئی تھی۔دونوں کی پہلی بیٹی 2019میں پیداہوئی تھی جس کانام انہوں نےامل رکھا تھا اور جوڑ ی کےہاں دوسری بیٹی 2023میں پیداہوئی جس کانام مرال رکھاتھا۔