اداکارہ حریم فاروق نے کامیاب شادی کا معیاربتا دیا

0
54

پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبرواداکارہ حریم فاروق نےکہاہےکہ کامیاب شادی کےلئےگھر کے کام آنے چاہئیں مگر کامیاب شادی کے لیے ایک دوسرے کو سمجھنا، پیار اور صبر کرنا ضروری ہے۔
حال ہی میں اداکارہ حریم فاروق نےایک نجی چینل کےشومیں بطورمہمان شرکت کی،جہاں پراُن سےمختلف قسم کےسوال وجواب کئےگئےجن کےانہوں نے بڑےہی دلچسپ اورخوبصورت جواب دئیے۔اداکارہ نےاپنی شادی کے بارے میں بھی گفتگوکی۔
میزبان نےحریم فاروق سےسوال کیاکہ کامیاب شادی کےلئے کونسی خوبیاں ہونی چاہئیں۔
اداکارہ نےجواب دیتےہوئےبتایاکہ کامیاب شادی کا معیار یہ نہیں ہوتا ہے کہ لڑکی کو برتن دھونا اور گھر کے کام آتے ہوں، یہ بھی ضروری کام ہیں، گھر کے کام آنے چاہئیں مگر کامیاب شادی کے لیے ایک دوسرے کو سمجھنا، پیار اور صبر کرنا ضروری ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں اپنے گھر میں بھی کبھی کبھار برتن دھو لیتی ہوں، شادی کے بعد بھی گھر کے کام کیے جا سکتے ہیں، اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔
حریم فاروق سےکاایک سوال پرہنستےہوئےکہناتھاکہ آج کل شادی سے متعلق بہت سوالات کیے جا رہے ہیں، کہیں میری شادی ہو ہی نہ جائے۔
ادکارہ نے مذاق میں کہا کہ میں نے یہ بہت دیکھا ہے کہ جو فہد مصطفیٰ کے شو میں جاتا ہے یا اداکار عثمان مختار کے ساتھ کام کرتا ہے اس کی شادی ہو جاتی ہے۔

Leave a reply