اداکارہ صباقمرکاکراچی شہرکےبارےمیں بڑاانکشاف

0
5

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ صباقمرنےروشنیوں کےشہرکراچی کے بارےمیں بڑاانکشاف کردیا۔
اداکارہ صباقمرنےایک بیان میں کراچی کےبارےمیں مزاحیہ انداز اپناتے ہوئےکہاکہ دودن یاپھرایک ہفتےتک کراچی میں رہنےکامذاق ٹھیک ہےلیکن تین ماہ کا مذاق ٹھیک نہیں ہے، کیونکہ شہرکاموسم اورآلودگی کچھ ایساہےکہ میرےبال اتر چکے ہیں، جلد خراب ہوگئی ہے،میں بھنگن لگ رہی ہوں۔
اداکارہ کےبیان نےسوشل میڈیاپرطوفان برپاکردیاہے اورمداحوں کے درمیان کراچی کے موسم، آلودگی اور طرزِ زندگی کے چیلنجز پر بحث چھڑ گئی ہے، صبا قمر کے الفاظ نے کراچی کے رہائشیوں کو اپنی بات محسوس کرائی، کیونکہ شہر کی گرمی، نمی اور آلودگی اکثر لوگوں کی صحت اور جلد پر منفی اثرات ڈالتی ہے۔
صباقمرنےکہاہےکہ کراچی کا ماحول ان کی جلد اور بالوں پر بہت بھاری پڑا ہے اور وہ اس سے تنگ آچکی ہیں۔
اداکارہ نےمزاحیہ اندازمیں ایک اوربات کاانکشاف کرتےہوئےبتایاکہ طویل عرصےکےبعد جب وہ گھر واپس پہنچیں تو گھر والوں نے انہیں پہنچانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’’بہن تم کون ہو؟‘‘

Leave a reply