اداکارہ نورین گلوانی نےشادی کیلئےشریکِ حیات کی خصوصیات بتادیں

0
116

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نورین گلوانی نے اپنی شادی سے متعلق خواہش کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران نورین گلوانی نے نہ صرف شادی کے حوالے سے بات کی بلکہ انڈسٹری سے متعلق بھی کھل کر گفتگو کی۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنی شادی کے لیے دعائیں کرتی ہیں، لیکن اب تک ان کی شادی نہیں ہو سکی۔میزبان نے جب پوچھا کہ وہ کس طرح کے لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہیں تو نورین نے جواب دیا کہ انہیں ایسا شریکِ حیات چاہیے جو جانوروں اور قدرت سے محبت کرنے والا، ذہین، لمبے قد کا، اسپورٹس مین ہو اور اچھی عادات کا حامل ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ شادی کے لیے لڑکوں کو کیسے پرکھا جائے۔ سوشل میڈیا پر لوگ میسجز کرتے ہیں، مگر وہ نہ صرف انہیں کھولتی نہیں بلکہ فوراً ڈیلیٹ کر دیتی ہیں۔

Leave a reply