اداکار یوسف خان کو مداحوں سے بچھڑے16 برس بیت گئے

اُردو اور پنجابی فلموں کے مشہور اور ہردلعزیزاداکار یوسف خان کو مداحوں سے بچھڑے16 برس بیت گئے۔
10اگست 1931کوپنجاب کےشہرفیروزپورمیں پیداہونےوالےیوسف خان نے1954میں اپنےفنی کیرئیر کاآغازفلم’’پرواز‘‘سےکیا۔ اس فلم میں مشہور اداکارہ صبیحہ خانم نےان کاساتھ دیا۔
2006ء میں حکومت پاکستان نے یوسف خان کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا، انہیں نگار اور نگار ملینیم ایوارڈ بھی دیا گیا۔
اردو اور پنجابی فلموں میں اپنےفن کالوہامنوانےوالےیوسف خان نے اپنے کرداروں کو اس خوبی سے نبھایا کہ وہ یادگار ٹھہرے،اُن کی مشہورفلمیں ’فیصلہ ،بھروسہ،نیادوراورحسرت ہیں۔
پاکستان شوبزانڈسٹری کایہ چمکتاستارہ 20 ستمبر 2009 کو ہمیشہ کےلئےبج گیا۔















