ارشدشریف قتل کیس:معاہدہ ہونے کے باوجود توثیق کیوں نہیں کی گئی؟عدالت کاسوال

0
69

ارشدشریف قتل کیس میں عدالت نےسوال کیاکہ10دسمبر کو معاہدہ ہونے کے باوجود اب تک توثیق کیوں نہیں کی گئی؟
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ارشد شریف قتل کیس کے از خود نوٹس کی سماعت کی۔حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔
وفاقی حکومت نے کینیا کے ساتھ باہمی قانونی امداد کے معاہدے کی توثیق کے لیے مزید وقت کی درخواست کی۔ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ معاہدہ مکمل ہو چکا ہے اور ایک ماہ میں صدر سے توثیق کروا لی جائے گی۔
عدالت نے پیشرفت میں سست روی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ 10 دسمبر کو معاہدہ ہونے کے باوجود اب تک توثیق کیوں نہیں کی گئی؟
جسٹس حسن اظہر رضوی نے اس بات پر سوال اٹھایا کہ کیا روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت رپورٹ طلب کی جائے؟
جسٹس جمال مندوخیل نےکہا کہ تین ماہ کے بعد بھی مزید وقت مانگا جا رہا ہے ۔
عدالت نے اس سست روی کو دیکھتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ایک ماہ کی مزید مہلت دے دی۔
تاہم اس دوران عدالت نے روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت کی رپورٹ طلب کی۔

Leave a reply