
مایوس کن کارکردگی،ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین تھرو فائنل میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم تمغے کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
ارشد ندیم نے اپنی پہلی تھرو میں 82.73 میٹر کا فاصلہ طے کیا جس کے بعد وہ ساتویں نمبر پر رہے۔تاہم ان کی دوسری تھرو فاؤل قرار پائی۔
تیسری کوشش میں ارشد ندیم نے 82.75 میٹر کی تھرو کی، مگر ابتدائی تین باریوں کے بعد ٹاپ 8 میں جگہ نہ بنا سکے جس کے باعث وہ فائنل کے اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی نہ کر سکے اور یوں میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔
ورلڈ چیمپئن شپ میں جیولین ایونٹ کے اصولوں کے مطابق صرف ابتدائی آٹھ بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی ہی مزید تین تھرو کے لیے کوالیفائی کرتے ہیں۔