اسحاق ڈارکی ڈپٹی وزیراعظم تقرری :حکومت نےعدالت میں جواب جمع کرادیا

0
3

وزیرخارجہ اسحاق ڈارکی بطورڈپٹی وزیراعظم تقرری پرسرکاری وکیل نےسندھ ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نےاسحاق ڈارکی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری کےخلاف درخواست پرسماعت کی،سرکاری وکیل اوردرخواست گزارعدالت میں پیش ہوئے۔

سرکاری وکیل نےوفاقی حکومت کی جانب سے عدالت میں تحریری جواب جمع کر ایا جس میں بتایا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم کا اعزازی عہدہ دیا گیا ہے وہ ڈپٹی وزیراعظم کے اختیارات استعمال نہیں کرتے۔
چیف جسٹس نے سوال کیا کہ اسی نوعیت کا جو پہلے کیس دائر کیا گیا تھا اس پر عدالتوں کے فیصلے کیا تھے؟ 2012 میں لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے پر تقرری کے خلاف کیا فیصلہ دیا تھا؟
عدالت نے متعلقہ حکام کو اس کیس سے جڑا تمام جوڈیشل ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

Leave a reply