
پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک اسد امانت علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے۔
کلاسیکی موسیقی کی جان گلوکار اسد امانت علی خان 25 ستمبر 1955ء کو لاہور میں پیدا ہوئے، اسد امانت علی کو موسیقی کا فن والد امانت علی خان سے ورثے میں ملا، مگر انہوں نے الگ شناخت بنائی۔اسد امانت علی خان نے گائیکی کا آغاز 10 سال کی عمر سے کیا اور کلاسیکی موسیقی سے تعلق رکھنے والے خاندان کو چار چاند لگا دئیے۔
اسد امانت علی کو اولین شناخت اپنے والد کی گائی غزل ’’انشا جی اٹھو اب کوچ کرو‘‘ سے ملی، تاہم ’’عمراں لنگھیاں پباں بھار‘‘ گیت اسد امانت علی کی اصل وجۂ شہرت بنا۔
اسد امانت علی خان نے زندگی کےآخری برسوں میں نامور شاعرہ ادا جعفری کی لکھی غزل ’’ہونٹوں پہ کبھی ان کے میرا نام ہی آئے‘‘ گائی تو گویا اپنی مقبولیت کی آخری حدوں کو چھولیا۔اسد امانت علی اپنے لازوال گیتوں کی صورت آج بھی زندہ ہے۔
اسد امانت علی 8 اپریل 2007 کو ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے تھے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آئی فون صارفین اپنا آپریٹنگ سسٹم فوری اپ ڈیٹ کرلیں
فروری 14, 2025 -
9مئی کی تفتیش :بانی پی ٹی آئی کاپولیس پرعدم اعتماد
جولائی 23, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔