پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سائفر پر بات کی، سائفر پر ہمارا واضح مؤقف ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، حقیقت سامنے آجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے سفیر کو بلا کر انتہائی برا رویہ اپنایا گیا، کیا یہ سب سائفر کو جھوٹا نہیں کہتے تھے؟ لیکن پھر اسی سائفر کو بنیاد بنا کر سزائیں دی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مایوس کرنےکے لیے بانی پی ٹی آئی پر 14، 14 گھنٹے عدالت میں پروسیڈنگ ہوتی ہے، کوشش ہوتی ہے گن پوائنٹ پر سزا دلائی جائے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کرتا ہوں، یہ بتایا جارہا ہے کوئی ایسی گفتگو کرے گا تو ایکشن ہوگا، بتانا چاہتا ہوں وہ ڈر اور خوف کا وقت گزر چکا ہے، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ میں نے 29سال گزارے، انہوں نے شروع دن سے کہا قانون کی حکمرانی ہو۔
ان کاکہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کبھی اصولوں پر سودا بازی نہیں کی، ملک سے نہیں بھاگے،مقدمات کا سامنا کیا، ہمارا لیڈر کبھی نہیں جھکے گا، نہ کسی آفر پر سمجھوتہ کرے گا، ہم چاہتے ہیں قانون اور آئین کی بالادستی ہو۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
امیرہویاغریب بجلی کابل مصیبت بن چکاہے،نوازشریف
جولائی 20, 2024 -
جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 4 روز کیلئے بند کرنے کافیصلہ
نومبر 11, 2024 -
پاکستان اورآسٹریلیا کےدرمیان ٹی ٹوئنٹی کامیلہ کل سجےگا
نومبر 13, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔