اسرائیلی جارحیت کامنہ توڑ جواب،ایران کےجوابی وارسےبڑی تباہی

0
14

اسرائیلی جارحیت کامنہ توڑ جواب، ایران  نے صہیونیوں کےخلاف میزائلوں کی نئی لہرداغ دی،اسرائیل کے جنوبی شہر بیرشیبامیں بڑے پیمانے پر تباہی ،کئی عمارتیں ملبےکاڈھیربن گئی۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق ایران نےاسرائیل پر مزید حملے کئےجس سے اسرائیل کےجنوبی شہر بیرشیبااورآس پاس کےعلاقوں میں سائرن گونج اُٹھے۔ایرانی بلیسٹک مزائلوں سےاسرائیل میں بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی جس کےنتیجے میں کئی عمارتیں ملبےکاڈھیربن گئی۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ایران کےمیزائل حملےکےمقام پرآگ لگنےسےسیاہ دھوئیں کےبادل چھاگئےاورکئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نےشہریوں کوفوری پناہ گاہوں کارخ کرنےکی ہدایت کردی۔ایرانی حملوں سے 18عمارتوں کونقصان پہنچا،اسرائیل ریسکیواہلکارجائےوقوعہ پرپہنچ گئے۔
اُدھراسرائیلی فوج نےدعویٰ کیاہےکہ اسرائیل نےایران کےاراک ایٹمی ری ایکٹرپرفضائی حملہ کیا،اراک کےعلاقےمیں غیرفعال نیوکلیئرری ایکٹرکونشانہ بنایاگیا۔
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کےمطابق نیوکلیئرری ایکٹرمیں کوئی جوہری موادنہیں تھا۔

Leave a reply