اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کاردعمل تکلیف دہ ہوگا،امریکی میڈیا
امریکی میڈیانےدعویٰ کیاہےکہ اسرائیلی جارحیت کےخلاف اسلامی جمہوریہ ایران کاردعمل حتمی اور تکلیف دہ ہوگا۔
امریکی میڈیاکی رپورٹ کےمطابق امریکی صدارتی انتخابات سےقبل ایران اسرائیل پرجوابی حملہ کرسکتاہے،رپورٹ پرردعمل دیتےہوئےترجمان وائٹ ہاؤس کاکہناتھاکہ اگر ایران جواب دینے کا انتخاب کرتا ہے تو امریکہ اسرائیل کے دفاع کیلئے کھڑا رہے گا۔ ایران کو اسرائیلی حملے کا جواب نہیں دینا چاہیے۔
واضح رہےکہ ایران میں موجودحماس کےسربراہ اسماعیل ہنیہ کواسرائیل نےشہیدکیاتھاجس کےجواب میں ایران نےاسرائیل پرڈرونزکےذریعےحملہ کیاتھاپھر اسرائیل نے یکم اکتوبر کو ایرانی حملے کے جواب میں 26 اکتوبر کو ایران پر میزائل حملہ کیا تھا جس میں ایران نے اپنے 4 فوجیوں کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔جس سےدونوں ممالک میں کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔
ایران نے اسرائیلی حملے پر ردعمل میں کہا تھا کہ اسرائیل کو حملے کا مناسب اور صحیح وقت پر جواب دیا جائے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
جوبائیڈن کاامریکی صدارتی انتخاب نہ لڑنےکافیصلہ
جولائی 22, 2024 -
نوازشریف غیرملکی دوروں کیلئےلاہورسےدبئی روانہ
اکتوبر 25, 2024 -
آج موسم کیسارہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
جون 24, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔