اسرائیلی حملےاقوام متحدہ کےچارٹراورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،اسحاق ڈار

0
8

نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈارنےکہاہےکہ اسرائیلی حملےاقوام متحدہ کےچارٹراورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنےایرانی وزیرخارجہ سےٹیلیفونک رابطہ کرکے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اوراسرائیلی حملوں میں قیمتی جانوں کےضیاع پرافسوس کااظہار کیا۔
نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈارکاکہناتھاکہ پاکستان ایران کی حکومت اورعوام کےساتھ مکمل یکجہتی کااظہارکرتاہے،علاقائی امن واستحکام کےلئےایران کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اسرائیلی حملےاقوام متحدہ کےچارٹراورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

Leave a reply