غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی نہ رک سکی،گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید80فلسطینی شہیدہوگئے۔
سال 2023کی 7اکتوبرسےغزہ پراسرائیلی حملےشروع ہوئے جس کےبعداسرائیل کاجنگی جنون بڑھتاگیااوردن بدن اسرائیلی دہشتگردی زورپکڑتی گئی اسرائیلی دہشتگردی کےنتیجےمیں اب تک غزہ میں ہزاروں افرادشہیدہوچکےہیں،جن میں زیادہ تعداد خواتین اورمعصوم بچوں کی ہے،اسرائیلی جارحیت کےباعث غزہ کوکھنڈرمیں تبدیل کردیاگیا،اسرائیلی بربریت سےغزہ میں ادویات اورخوراک جیسےسنگین مسائل پیداہورہےہیں۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق نصیرات میں اقوام متحدہ کےزیراہتمام چلنےوالےسکول پراسرائیلی فضائیاں نےحملہ کیا۔اس کےعلاوہ عطارمیں بھی شہریوں پربمباری کی گئی۔ حملوں کے نتیجے میں بچوں سمیت3 درجن سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد24 گھنٹوں کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد80 سے تجاوز کر گئی ہے۔
سول ڈیفنس کےاہلکاروں کےمطابق نصیرات میں اسرائیلی حملوں میں کم ازکم14فلسطینی شہیدہوگئے۔دوسری جانب حماس کے جنگجوؤں نے بھی اسرائیلی حملوں کے جواب میں مارٹر گولوں اور بارودی سرنگوں سے صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں کئی اسرائیلی ٹینک تباہ اور فوجی بھی مارے گئے ہیں، متعدد زخمی ہوئے۔
ادھر امریکی فوج نے امداد کی رسائی کیلئے غزہ کے ساحل پر عارضی بندرگاہ ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے ساحل پر عارضی بندرگاہ میری ٹائم مشن مکمل ہو گیا جس کے بعد عارضی بندرگاہ کی مزید ضرورت نہیں رہی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل غزہ پرحملےکےنتیجےمیں فلسطین کی نسل کشی کررہاہے، ادھر فلسطینیوں کیلئے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی تنظیم انروا نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ملبے کو صاف کرنے میں 15 سال لگ سکتے ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بابراعظم ورلڈ ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 5 میں شامل ہوگئے
فروری 1, 2024 -
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 6 الزامات خارج
مارچ 14, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔