اسرائیلی شہریوں کی اکثریت نے ایران پر جوابی حملے کی مخالفت کر دی

0
82

اسرائیلی میڈیا کے مطابق عبرانی یونیورسٹی یروشلم کی طرف سے کیے گئے ایک حالیہ سروے میں 52فیصد اسرائیلیوں نے ایرانی حملے کا جواب دینے کی مخالفت کی۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی شہریوں کی اکثریت نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرونز اور میزائل حملوں کا جواب دینے کی مخالفت کردی ہے۔  امریکی جریدے دی انٹرسیپٹ کے مطابق گوگل اسرائیل کو مصنوعی ذہانت کی اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی فراہم کررہا ہے جس میں چہرے کی شناخت کرنے کا اعلیٰ ترین سافٹ ویئر بھی شامل ہے۔فراہم کردہ ٹیکنالوجی کے ذریعے کسی بھی انسان کے جذبات اور احساسات کا پتا لگایا جاسکتا ہے۔

جنگ ” کے مطابق سروے میں شہریوں سے سوال کیا گیا کہ ان کے خیال میں اسرائیل ایران کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہے یا نہیں؟ اس کے جواب میں 46فیصد افراد کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں اسرائیل ایران سے زیادہ طاقتور جبکہ 27فیصد کے مطابق اسرائیل ایران کے مقابلے میں کمزور ملک ہے۔27فیصد افراد کا خیال تھا اسرائیل نہ ہی ایران سے زیادہ طاقتور ہے اور نہ ہی ایران سے کمزور۔

Leave a reply