اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے بڑھا دیے، 24 گھنٹوں کے دوران 85 فلسطینی شہید
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں حملے بڑھا دیے ہیں، اسرائیلی ٹینکوں، بلڈوزروں اور بکتربند گاڑیوں نے جبالیہ میں بےگھرافراد کے مراکز کا بھی محاصرہ کرلیا جب کہ رفح میں اسرائیلی فوج کے حملے مسلسل جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رفح اور جبالیہ کیمپ کے علاقوں میں اس وقت اسرائیلی فوج اور حماس کے جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ صیہونی غزہ کے مظلوم شہریوں کیلئے امداد لانے والی گاڑیوں اور ٹرکوں پر بھی حملے کررہے ہیں جب کہ رفح کے قریب واقع یورپین اسپتال کو جنریٹرز کیلئے ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے مطابق رفح میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی کے آغاز کے بعد اب تک 4 لاکھ سے زائد افراد رفح چھوڑ کر غزہ کے دیگر شہروں اور کیمپوں میں چلے گئے ہیں، یہ تمام شہری بے سروسامانی کی حالت میں ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 35 ہزا سے زائد افراد شہید اور 78 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
جاپان میں 26 ارب ڈالر مالیت کا خزانہ دریافت
جنوری 23, 2025دنیا کے14 ممالک سے گزرنے والی سب سے طویل سڑک
جنوری 23, 2025امریکی صدربننےکےبعدڈونلڈٹرمپ کےایگزیکٹوآرڈرچیلنج
جنوری 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ملک بھر میں سردی اور دھند کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
نومبر 27, 2024 -
انسٹاگرام صارفین کی اصل عمر کی تصدیق اے آئی ٹول کرے گا
نومبر 7, 2024 -
منفرد گاڑی جسے چلانے کیلئے پیٹرول یا بجلی کی بھی ضرورت نہیں
جنوری 15, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔