اسرائیل ،ایران جنگ،عالمی مارکیٹ میں خام تیل7فیصدمہنگا

0
9

اسرائیل اورایران میں جنگ کی وجہ سےعالمی مارکیٹ میں خام تیل7فیصدمہنگاہوگیا۔
اسرائیل اورایران جنگ کےباعث امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت5 ڈالر اضافےسے73 ڈالر ہوگئی، برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت7.87 ڈالر اضافےسے74.23ڈالرہوگئی۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کےنتیجہ میں سونےکےنرخ بھی بڑھ گئے۔سرمایہ کاروں نےبطورمحفوظ ذخائرسونےمیں سرمایہ کاری کوترجیح دی،سونےکی فی اونس قیمت1.4فیصدبڑھ کر3ہزار43ڈالرہوگئی۔
دوسری جانب جنگ کی وجہ سےامریکی سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کارجحان رہاجبکہ بڑے پیمانے پر سرمائےکاانخلاہوا۔ڈاؤجونز،ایس اینڈپی اورنیسٹڈیک انڈیکس میں1.8فیصدتک کمی ہوئی۔جاپانی،جنوبی کوریااورہانگ کانگ کی سٹاک مارکیٹس میں مندی جبکہ یورپی حصص بھی گرگئے۔

Leave a reply