اسرائیل ،غزہ معاہدہ امریکی سفارت کاری اورمحنت کانتیجہ ہے،جوبائیڈن
امریکی صدرجوبائیڈن نےکہاہےکہ اسرائیل اورغزہ کےدرمیان جنگ بندی کامعاہدہ امریکی سفارت کاری اورمحنت کانتیجہ ہے۔
امریکی صدرجوبائیڈن نےبھی غزہ معاہدہ طےپانےکی تصدیق کردی۔
امریکی صدرجوبائیڈن کاکہناتھاکہ غزہ جنگ میں بہت سےبےگناہ لوگ جانوں سےگئے،لبنان جنگ بندی اورایران کےکمزور ہونے سےحماس پرشدید دباؤ تھا ،اسرائیلی قیدی جلدگھروں کوواپس آجائیں گے ،اسرائیل بدلےمیں فلسطینی قیدیوں کورہاکرےگا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ معاہدہ امریکی سفارت کاری اورمحنت کانتیجہ ہے،امن وسلامتی کی تعمیرکاکام شروع ہونےمیں بہت وقت گزرچکاہے،پہلےمرحلےمیں فلسطینی گھرواپس جاسکتےہیں اورغزہ میں انسانی امدادمیں اضافہ ہوگا،دوسرےمرحلےمیں فریقین میں مستقل جنگ بندی کیلئےبات چیت ہوگی،اگرمذاکرات میں6ہفتوں سےزیادہ وقت لگتاہےتوجنگ بندی جاری رہےگی،تیسرےمرحلےمیں بقیہ قیدیوں کی رہائی اورغزہ کی تعمیرنوکامنصوبہ شروع ہوگا،غزہ جنگ بندی اورقیدیوں کی رہائی کےمعاہدےکاراستہ آسان نہیں تھا۔
واضح رہےکہ 7اکتوبر2023سےلےکراب تک فلسطین پراسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہےجس میں اب تک ہزاروں مسلمان شہیدہوچکےہیں،جن میں زیادہ تعدادمظلوم بچوں اورخواتین کی ہے۔اسرائیلی جارحیت سےغزہ میں عمارتیں اور سڑکیں کھنڈرات کامنظرپیش کررہےہیں،اسرائیلی بربریت سےغزہ میں ادویات اورخوراک کی کمی کےمسائل پیداہورہےہیں۔
جاپان میں 26 ارب ڈالر مالیت کا خزانہ دریافت
جنوری 23, 2025دنیا کے14 ممالک سے گزرنے والی سب سے طویل سڑک
جنوری 23, 2025امریکی صدربننےکےبعدڈونلڈٹرمپ کےایگزیکٹوآرڈرچیلنج
جنوری 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔