اسرائیل دہشتگردریاست ہے، یاہونےثابت کیاوہ خطےکےامن کیلئے خطرہ ہیں، ترک صدر

0
18

ترک صدررجب طیب اردوان نےکہاہےکہ اسرائیل ایک دہشتگردریاست ہے،نیتن یاہونےثابت کیاوہ خطے کےامن کیلئےخطرہ ہیں۔
استنبول میں ایران کی صورتحال پراوآئی سی وز رائےخارجہ کااجلاس منعقدہواجس میں پاکستان کی نمائندگی وزیرخارجہ اسحاق ڈارنےکی جبکہ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی بھی اوآئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شریک ہوئے۔اوآئی سی اجلاس میں40سےزائدسفارت کارشریک ہوئے۔اجلاس میں ایران کی موجودہ صورتحال پرتفصیلی جائزہ لیاگیا۔
اوآئی سی اجلاس سےخطاب کرتےہوئےترک صدررجب طیب اردوان کاکہناتھاکہ ایران پراسرائیلی جارحیت کی شدیدمذمت کرتےہیں،عالمی برادری اسرائیلی جارحیت رکوانےکےاقدامات کرے،موجودحالات میں مسلم ممالک کااتحادناگزیرہے،مغربی طاقتیں اسرائیل کی حمایت کررہی ہیں،اسرائیل خطےکوجنگ میں دھکیل رہاہے۔
ترک صدر کامزیدکہناتھاکہ نیتن یاہونےثابت کیاوہ خطےکےامن کیلئےخطرہ ہیں،اسرائیل ایک دہشتگرد ریاست ہے،اسرائیل نےغزہ میں سکول، گھر اور ہسپتال سب کچھ تباہ کردیا،نیتن یاہوامن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،اسرائیل کےہاتھ مسلمانوں کےخون سےرنگےہیں،مسلمانوں کااتحادوقت کی ضرورت ہے۔
اُن کاکہناتھاکہ مسلم امہ متحدہ ہوتی توآج اتنی تباہی نہ ہوتی،ہم مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کامطالبہ کرتےہیں،اسرائیل اورایران کی بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنا ہوگا،اسرائیل کےخلاف عالمی قوانین کےتحت سخت کارروائی ہونی چاہیے،سلامتی کونسل کواپناذمہ دارانہ کرداراداکرناہوگا۔
ترک صدرکامزیدکہناتھاکہ فلسطین ہمارےلئےریڈلائن ہے،فلسطین کاغم ہمارا اپناغم ہے،ہمیں یقین ہےفتح ایران کامقدرہوگی،خطےکومزیدتباہی سے بچاناہوگا،مسلم ممالک اپنےمسائل خودحل کریں،اسلام فوبیاکیخلاف جہادجاری رکھیں گے۔

Leave a reply