اسرائیل طاقت کےزورپرحماس کو ختم کرسکانہ قیدی واپس لےسکا،ترجمان حماس

0
106

ترجمان حماس خلیل الحیانےکہاہےکہ اسرائیل طاقت کےزورپرحماس کو ختم کرسکانہ قیدی واپس لےسکا۔
اپنےایک بیان میں ترجمان حماس خلیل الحیاکاکہناتھاکہ جنگ بندی معاہدہ اہم کامیابی ہے،اسرائیلی فوج کسی ہدف کوحاصل نہیں کرسکی،اسرائیل پوری فوجی طاقت کےباوجودہمارےلوگوں کی مزاحمت ختم نہیں کرسکا،اسرائیل طاقت کےزورپرحماس کو ختم کرسکانہ قیدی واپس لےسکا۔
خلیل الحیاکامزیدکہناتھاکہ فلسطینی اسرائیلی مظالم کوکبھی نہیں بھولیں گے،ہمارےلوگوں کےذہنوں پرجدیدتاریخ کی بدترین نسل کشی نقش ہوچکی ہے،کس نےبمباری کاجوازفراہم کیا،کس نےاسرائیل کوبم دئیے،سب یادرہےگا،ہولناک حملوں کےباوجودفلسطینیوں نےاسرائیل کوکمزوری کالمحہ نہیں دکھایا۔

Leave a reply