اسرائیل نے ابھی تک یہ نتیجہ اخذ نہیں کیا ایران کو کیسے جواب دیا جائے، امریکا

0
59

امریکی صدرجوبائیڈن نےکہاہےکہ اسرائیل نے ابھی تک یہ نتیجہ اخذ نہیں کیا ایران کو کیسے جواب دیا جائے۔
امریکی صدرجوبائیڈن کاکہناتھاکہ اگر وہ اسرائیل کی جگہ ہوتے تو ایرانی تیل کی تنصیبات پر حملے کے بجائے کسی متبادل پر غور کرتے۔ اسرائیل نے ابھی تک یہ نتیجہ اخذ نہیں کیا کہ ایران کو کیسے جواب دیا جائے۔
جوبائیڈن کامزیدکہناتھاکہ بعض ڈیموکریٹس کا خیال ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کملا ہیرس کی جگہ ہمارےمخالف ڈونلڈٹرمپ کو امریکا کا صدر دیکھنا چاہتے ہیں ۔ہماری انتظامیہ سے زیادہ کسی نے اسرائیل کی مدد نہیں کی، یہ بات اسرائیلی وزیراعظم کو جاننی چاہیے، اگر وہ الیکشن پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہےہیں تو وہ اس بات سے واقف نہیں مگر وہ اس پر انحصار بھی نہیں کررہے۔

Leave a reply