اسرائیل کاایک اوربڑااقدام،انتونیو گوتریس پر پابندی عائدکردی،اقوام متحدہ کی وضاحت

اسرائیل نےاقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پراپنےملک میں داخلے پرپابندی عائدکردی اقوام متحدہ نےاسرائیل کےاقدام کوسیاسی عمل قراردےدیا۔
اسرائیل کےاقدام پرردعمل دیتےہوئےاقوام متحدہ کاکہناتھاکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر پابندی سیاسی ہے، عالمی تنظیم خصوصاً اقوام متحدہ کہ عملے پر پابندیاں عائد نہیں کی جاسکتی ہیں۔ ویانا کنونشن کے تحت ایک ملک دوسرے کے سفارتکار کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دے سکتا ہے ۔
یادرہےکہ اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کوگزشتہ دنوں اسرائیل نے’ناپسندیدہ شخصیت‘قراردےکرانتونیوگوتریس کی اپنےملک میں داخلےپرپابندی لگادی تھی۔
اسرائیلی وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس کی اسرائیل میں داخلے پرپابندی ہے، انتونیو ایران کے اسرائیل پر حملوں کی مناسب مذمت نہیں کرسکے۔
خیال رہے کہ انتونیو گوتریس متعدد بار غزہ اور فلسطینی بچوں کے قتل عام پر افسوس کا اظہار کرچکے ہیں اور اس پر آواز اٹھاتے رہے ہیں۔
بیرسٹرگوہرنےعمران خان کیساتھ ڈیل کی تردید کردی
مئی 15, 2025امریکی صدرکااپیل کمپنی کوبھارت سےنکلنےکامشورہ
مئی 15, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔