نیویارک:(پاکستان ٹوڈے) غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایران کے صوبے اصفہان میں ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے صوبے اصفہان پر میزائل حملہ کر دیا، حملے کے بعد زور دار دھماکے کی آوازیں سنی گئیں ،جس کے بعد ایران نے اصفہان سمیت کئی شہروں کے لیے پروازیں معطل کر دیں ۔ اس کے علاوہ شام اور عراق میں بھی اسرائیل کے فضائی حملہ کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، حملے کے بعد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔
اسرائیل کے فضائی حملوں کے بعد ایران میں تہران، شیراز اور اصفہان کے ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا، ایئرپورٹس کی بندش کے بعد ہر قسم کی پروازیں معطل ہو گئی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اصفہان کے ہوائی اڈے پر دھماکے کے بعد ایران نے متعدد شہروں میں ائیرڈیفنس سسٹم فعال کر دیا تاہم حملے کے بعد ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئیں۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے اصفہان پر حملہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق کے جنوب، مغرب میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے پرواز کیں ، عراق اورشام میں بھی اہداف کو نشانہ بنایا۔
اصفہان کے ہوائی اڈے پر دھماکے کے بعد ایران نے متعدد شہروں میں ائیرڈیفنس سسٹم فعال کر دیا تاہم حملے کے بعد ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئیں۔
ایران: شہر میں جوہری تنصیبات مکمل طور پر محفوظ ہیں
ایران کے مقامی میڈیا نے کہا کہ اصفہانی دھماکوں کی آوازیں سننے کے بعد شہر میں جوہری تنصیبات مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
ایرانی جنرل احمد حق طالب کا کہنا ہےکہ اگر اسرائیل نے جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تو مناسب جواب دیا جائے گا ،اگلی جوابی کارروائی میں جدید میزائل استعمال کریں گے ۔
ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل داغے جانے کے بعد اسرائیل نے گزشتہ ہفتے ایران کو جوابی کارروائی کا وعدہ کیا تھا، اس ضمن میں امریکا، برطانیہ اور کئی یورپی ممالک اسرائیل سے مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ وہ کسی قسم کی جوابی کارروائی سے گریز کریں۔
ٹرمپ نےانوکھااعزازاپنےنام کرلیا
نومبر 21, 2024برطانیہ میں شدیدبرفباری اور سردی، ہر طرف سفیدی چھا گئی
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
خیبرپختونخواکابینہ کااجلاس طلب کرلیاگیا
نومبر 4, 2024 -
مصنوعی ذہانت اے آئی ٹیکنالوجی کا شاہکارنیا ٹول متعارف
ستمبر 30, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔